ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوجی طیارہ میانمار میں گر کر تباہ، 116 افراد سوار تھے

فوجی طیارہ میانمار میں گر کر تباہ، 116 افراد سوار تھے

Thu, 08 Jun 2017 13:24:01    S.O. News Service

میانمار،7؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار میں ایک فوجی طیارہ، جس پر ایک سو پانچ مسافر اور عملے کے گیارہ ارکان سوار تھے، گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ چینی ساختہ یہ طیارہ جنوبی شہر میائیک سے بڑے شہر ینگون کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ اچانک اُس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ تب یہ طیارہ بندرگاہی شہر داوائی سے تقریباً تیس کلومیٹر مغرب کی جانب انڈیمان سی کے اوپر محوِ سفر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے ابتدائی ٹکڑے نظر آ گئے ہیں۔ بحری جہاز اور دیگر طیارے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی ایک بڑی تعداد ساحلی علاقے میں تعینات فوجیوں اور اُن کے اہلِ خانہ پر مشتمل تھی۔


Share: